نابینا افراد کے لیے اب ایسی عینک ایجاد ہوگئی ہے جس سے ان کے لیے دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔ یہ عینک آواز کی لہروں سے نابینا لوگوں کے دماغ میں کسی بھی منظر کی تصویر بنا دیتی ہے۔ اس عینک میں مائیکرو ویڈیو کیمرہ، کمپیوٹر اور ہیڈ فون لگے ہوتے ہیں۔ کیمرہ کسی بھی منظر کا تجزیہ کر کے اس کا تھری ڈی ماڈل تیار کرتا ہے جو بعد ازاں آواز بن کر ہیڈ فون کے ذریعے نابینا کے کان تک پہنچ جاتا ہے۔ یوں ذہن میں ارد گرد کے منظر کا واضح تصور ابھرآتا ہے۔
Posted on Nov 12, 2012
سماجی رابطہ